پولیس نے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر مہر کاشف کوگرفتار کر لیا

Jun 19, 2024 | 20:57:PM

(میاں محمد اشفاق) پولیس نے پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی )کے ٹکٹ ہولڈر مہر کاشف کو سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق مہر کاشف عثمان ڈار کے گھر عید ملن پارٹی کا کیک کاٹ کر باہر نکلے تھے، پولیس نے پہلے سے ہی  عثمان ڈار کے گھر کا گھیراؤ کر رکھا تھا ، اس سے پہلے پولیس نے عثمان ڈار کے ڈیرے  جناح ہاؤس کو سیل کر دیا تھا  جس کے بعد  عید ملن پارٹی  گھر منتقل کی گئی تھی،  عید ملن کے بعد جب پی ٹی آئی رہنما باہر نکلے تو پولیس نے قیدیوں کی گاڑی میں ڈال لیا۔ 

یہ بھی پڑھیں : مون سون کا سلسلہ کب سے شروع  ہوگا؟محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا



مزیدخبریں