(24 نیوز)سہاگ رات کو شوہر حجلہ عروسی میں اپنی نئی نویلی کا انتظار کررہا تھا لیکن اس نے آتے ہی چاقو نکال کر ایسا کام دکھایا کے سبھی گھر والوں کے ہوش اڑگے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے بجنور میں ایک لٹیری دلہن نے سہاگ رات میں ہی ایک بھیانک واردات کو انجام دیدیا ۔ شادی کی پہلی رات میں نئی نویلی دلہن نے جو کارنامہ انجام دیا ، اس سے ہر کوئی حیران ہے ۔ دلہن فرار ہے ۔ متاثرہ کنبہ نے دلہن کے خلاف تحریری شکایت کی ہے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق سہاگ رات میں دلہن نے اپنے دولہے کو لوٹنے کے چکر میں اس پر تیز دار چاقو سے حملہ کرکے اسکو زخمی کردیا اور ہزاروں روپے کی نقدی رقم اور قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئی ۔
بتایا گیا ہے کہ ہری دوار چنڈی گھاٹ کی منیشا کی شادی بجنور کے کنڈا علاقہ میں رہنے والے چندرشیکھر نام کے لڑکے سے 15 مارچ کو ہوئی تھی ۔ شادی کی پہلی رات میں ہی نئی نویلی دلہن نے لوٹ مار کی ایسی واردات کو انجام دے ڈالا جس سے دیکھنے والوں کے ہوش اڑگئے ۔ سہاگ رات میں منیشا نام کی دلہن نے اپنے شوہر کے سر پر تیز دھار چاقو سے حملہ کرکے اس کو لہولہان کردیا ۔ چوٹ لگنے کی وجہ سے شوہر چندر شیکھر بیہوش ہوگیا ۔ شوہر کے بیہوش ہونے پر دلہن 15 ہزار روپے نقد اور قیمتی زیورات لے کر گھر سے فرار ہوگئی ۔ دولہے نے زخمی حالت میں تھانہ میں پہنچ کر لٹیری دلہن کے خلاف درخواست جمع کروائی ۔مقامی پولیس پورے معاملہ کی تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے ۔
سہاگ رات کو لٹیری دلہن نے کیا کام دکھایا۔۔۔؟
Mar 19, 2021 | 08:48:AM