(24 نیوز)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شکیب الحسن تیسری بار والد بن گئے ہیں، انکی اہلیہ ام احمد ششر نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی کھلاڑی شکیب الحسن نے اسی سال جنوری میں اپنے والد بننے کی معلومات مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعہ شیئر کی تھی۔ جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ والد بننے والے ہیں۔ اس سے پہلے شکیب الحسن کے دو بیٹیاں ہیں۔ شکیب الحسن اپنی اہلیہ اور بیٹیوں کے ساتھ اکثر تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ شکیب الحسن اپنی اہلیہ کے ساتھ یو ایس اے چلے گئے تھے۔ اب اطلاع ملی ہے کہ شکیب الحسن کی اہلیہ ششر نے ایک بیٹے کو جنم دیا ہے۔ حالانکہ شکیب الحسن نے سوشل میڈیا کے ذریعہ یہ خبر ابھی تک شیئر نہیں کی ہے۔ شکیب الحسن اپریل 2020 میں دوسری بار والد بنے تھے۔ تب ان کے گھر بیٹی کا جنم ہوا تھا۔ شکیب الحسن نے بیٹی کو ارم حسن نام دیا تھا۔ شکیب الحسن اور ششر نے 2012 میں نکاح کیا تھا اور شادی کے تین سال بعد ان کی پہلی بچی علینا کا جنم ہوا تھا۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ کے خلاف دورے سے پہلے شکیب الحسن نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے چھٹیاں لیں تھی تاکہ اپنے بچے کی پیدائش کے وقت اپنی اہلیہ کے ساتھ امریکہ میں رہ سکیں۔ ایسے میں وہ نیوزی لینڈ دورے پر بنگلہ دیش ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔
بنگلہ دیشی آل رائؤنڈر شکیب الحسن کے گھربیٹے کی آمد
Mar 19, 2021 | 09:58:AM