کوئٹہ: پی ایس پی کو  پانچویں یوم تاسیس پرجلسے کی اجازت

Mar 19, 2021 | 11:12:AM
کوئٹہ: پی ایس پی کو  پانچویں یوم تاسیس پرجلسے کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے پاک سر زمین پارٹی کو ایوب اسٹیڈیم کی پارکنگ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کی سفارش پر ضلعی انتظامیہ نے پاک سرزمین پارٹی کو اس کے پانچویں یوم تاسیس کے موقع پر ایوب اسٹیڈیم کے پارکنگ ایریا میں جلسہ کرنے کی اجازت دی ہے۔ اعلامیے  کے مطا بق جلسے کی اجازت کو لاؤڈ اسپیکر ایکٹ، کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر پر عملدآمد، اسلحہ کی نمائش نہ کرنے، ریاست، فرقوں اور جماعتوں کے خلاف تقاریر اور نعرے نہ لگانے، ریڈ زون میں داخل نہ ہونے، ٹریفک میں خلل نہ ڈالنے سمیت دیگر شرائط پر عملدآمد سے مشروط کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جلسے کو ایس ایس پی آپریشنز سکیورٹی مہیا کریں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے عین وقت پر جلسےکی این او سی منسوخ کرنے کو صوبائی حکومت کی بوکھلاہٹ قرار دیا تھا۔