(24 نیوز)امریکی سینیٹ کی غیرملکی تعلقات کمیٹی کےچیئرمین نے بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی،مسلم مخالف رویوں اور کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے حوالے سے اٹھائے جانیوالے اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غیرملکی تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹ رابرٹ مینیڈز نے امریکی وزیر دفاع کو خط لکھا ہے جس میں بھارت میں مسلم مخالف رویوں، کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈالنےاورپابندیاں لگانے کا ذکر کیا گیا ہے۔سینیٹ قیادت نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جمہوری اقدارسےہٹنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔خط میں امریکی وزیردفاع سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارتی ہم منصب سےملاقات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرتشویش سےآگاہ کیا جائے۔