(24نیوز)کراچی کے علاقے عزیز آباد میں نا معلوم وجوہات کی بنا پر نوجوان نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی،نوجوان کو شدید زخمی حالت میں سول برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق خود کشی کرنے والے نوجوان کی شناخت سائل کے نام سے ہوئی ہے،آگ سے جھلس کر زخمی نوجوان سو فیصد جل چکا ہے۔نوجوان نے خود کو آگ لگانے کی ویڈیو بھی بنائی تھی جو سوشل میڈیا پر کس نے وائرل کی اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔اب تک نوجوان کی خود کشی کرنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔
واضح رہے کہ متاثرہ لڑکے کے اہل خانہ نے کسی بھی قسم کی کارروائی کے لیے پولیس سے رابطہ نہیں کیا اور متاثرہ لڑکے کو بھی زخمی حالت میں اہلخانہ ہی ہسپتال لیکر گئے تھے۔