(24نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کمزور طبقے کو اوپر لانے کی پالیسی پر گامزن ہے، وزیراعظم عمران خان کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں وہ ملکی ترقی چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چودھری سرور نے اپنے بیان میں کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ متوسط اور غریب طبقے کیلئے حکومت کا تحفہ ہے، وزیراعظم غریب طبقے کا اپنے ذاتی گھر کا خواب پورا کر رہے ہیں، کسی بھی فرد کیلئے اپنا گھر ہونا کسی نعمت سے کم نہیں ہوتا، حکومت متوسط طبقے کو مضبوط کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔
چودھری سرور کا کہنا تھا کہ پہلی بار کوئی حکومت غریبوں کی ترقی کے لیے عملی کام کر رہی ہے۔ گورنر پنجاب نے عوام سے کورونا ایس اوپیز پر بھی عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔