چینی  کی مہنگی خریداری،یوٹیلیٹی سٹورز نے جہانگیر ترین سے ہاتھ ملالیا 

Mar 19, 2021 | 13:14:PM

(24نیوز)یوٹیلیٹی سٹورز مالکان نے جہانگیر ترین سے مزید 20 ہزار ٹن چینی خریدلی جبکہ سندھ آباد گار اور ایس جی ایم شوگر ملز سے بھی 20 ہزار ٹن چینی کی خریداری کر ڈالی۔

ذرائع کے مطابق  یوٹیلٹی سٹور نے آخری ٹینڈر کے مقابلے 2 روپے فی کلو مہنگی چینی خریدی ۔چینی 94 روپے 10 پیسے فی کلو کے حساب سے خریدی گئی  ہے۔فی کلو 8 روپے اخراجات کے بعد چینی 102 روپے میں پڑے گی۔سندھ آبادگار,ایس جی ایم شوگر ملز سے ریٹ 40 پیسے فی کلو کم کرایا گیا ۔یوٹیلیٹی سٹورز نےچینی کے 40 ہزار ٹن ٹینڈر کے تحت بولیاں طلب کی تھیں۔یوٹیلیٹی سٹورز نے 40 ہزار ٹن چینی 94 روپے 10 پیسے کلو کے حساب سے خریدی ۔جے ڈی ڈبلیو ون نے 94 روپے 10 پیسے فی کلو کی سب سے کم بولی دی تھی  جبکہ سندھ آبادگار,ایس جی ایم شوگر ملز نے فی کلو 94 روپے 50 پیسے کی بولی دی تھی۔گزشتہ ماہ شوگر ملز سے 20 ہزار ٹن چینی 92 روپے فی کلو پر خریدی گئی تھی ۔حکام کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 68 روپے فی کلو پر دستیاب ہے۔رمضان پیکچ کے تحت بھی چینی 68 روپے فی کلو پر فروخت کی جائے گی ۔

مزیدخبریں