میٹرک و انٹرمیڈیٹ طلباکیلئے بڑی خبر!!!

Mar 19, 2021 | 13:39:PM

Read more!

 (24نیوز)میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحان کا ترمیم شدہ شیڈول جاری کردیا گیا۔لاہورسمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان 4 مئی کے بجائے 27 مئی کو شروع ہونگے۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان 4 مئی کے بجائے 27 مئی کو شروع ہونگے۔ پنجاب بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحان کا ترمیم شدہ شیڈول جاری کردیا۔نہم جماعت کا امتحان 12 جون سے لیا جائے گا انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا امتحان 30 جون اور پارٹ ون کا امتحان 16 جولائی سے شروع ہوگا۔ میٹرک کے نتائج 9 اکتوبر اور نہم کے نتائج 23 اکتوبر کو جاری  ہونگے۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 13 نومبر اورپارٹ ون کا 21 نومبر کو جاری ہوگا کورونا کے باعث رواں سال دونوں کلاسوں کا عملی امتحان نہیں لیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ لاہور بورڈ کے تحت رواں سال 60 ہزار زائد طلباامتحان دیں گے،طلباکی تعداد میں اضافہ کی وجہ گزشتہ سال کورونا 19 کے باعث تمام طلباءکو نہم جماعت میں پاس کیا جانا ہے۔ رواں سال میٹرک کا امتحان تین لاکھ پچیس ہزار سے زائد طلباءدیں گے جس کے لئے 950 سے زائد امتحانی سنٹرز تشکیل دیئے جائیں گے۔

امتحان میں 2600 سپر نٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ فرائض سرانجام دیں گے،لاہور ،قصور اور شیخورہ میں امتحانی سنٹرز بنائیں جائیں گے اورساڑھے چھ ہزار کے قریب امتحانی عملہ تعینات کیا جائے گا۔انسپکشن ٹیمیں اور انوجیلیٹرز کو بھی تعینات کیا جائے گا۔بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ میٹرک امتحانات کیلئے ابھی طلباءکی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ طلباءکی تعداد کے مطابق امتحانی سنٹرز تشکیل دیئے جائیں گے۔

 

مزیدخبریں