وفاق کا انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ  

Mar 19, 2021 | 14:35:PM
وفاق کا انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف شرط پر 140 ارب روپے کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس لانے کی منظوری دے دی۔ حکومت کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ وقت کی کمی کے باعث بل پارلیمنٹ سے منظور نہیں کرایا گیا۔ آئی ایم ایف شرط پر 140 ارب روپے کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے گی۔