وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 136 تحصیل کونسلز کو 18 ارب روپے جاری

Mar 19, 2021 | 14:59:PM
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 136 تحصیل کونسلز کو 18 ارب روپے جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر میونسپل سروسز کی فوری فراہمی کیلئے 136 تحصیل کونسلز کو 18 ارب روپے جاری کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری بلدیات نے فنڈز کا اجراء کر دیا ہے۔ صوبہ بھر میں مقامی سطح پر تعمیر و ترقی کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020-21 ترتیب دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ سالانہ ترقیاتی پروگرام سے دیہی تحصیل کونسلز، میٹرو پولیٹن، میونسپل کارپوریشنز اور میونسپل و ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل 306 لوکل گورنمنٹس کی مقامی آبادی مستفید ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، تقریباً 20 ارب روپے کی لاگت سے 7 ہزار 352 سکیموں کی نشاندہی کی گئی، ان میں سے تقریباً 18 ارب روپے کی لاگت سے مقامی سطح پر تعمیر و ترقی کیلئے منظور کی گئی ہیں، سکیموں پر جلد از جلد آغاز کیلئے 4 ہزار 460 سکیموں کے ٹینڈرز بھی جاری کر دیئے گئے، فنڈز سے دیہی سطح پر تعمیر و ترقی کیلئے 7 ارب روپے مالیت کے منصوبوں پر کام شروع کیا جا رہا ہے۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ شہر کی میٹر و پولیٹن، میونسپل کارپوریشنز اور میونسپل و ٹاؤن کمیٹیوں کے لئے 3 ارب 70 لاکھ روپے کی لاگت سے ایک ہزار 640 سکیموں پر کام کا آغاز ترجیحی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے 1025 نکاسی آب کے جدید سسٹم کیلئے 967، صاف پانی کی فراہمی کیلئے 131 اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کیلئے 33 سکیموں پر کام کا آغاز کیا جا رہا ہے، ماسٹر پلاننگ، زوننگ اور عوام کو صحت کی مثالی سہولیات کی فراہمی کیلئے 10 سکیموں پر کام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔