ہسپتالوں کی منتقلی کا معاملہ:وفاق اور سندھ حکومت میں ٹھن گئی 

Mar 19, 2021 | 15:23:PM
ہسپتالوں کی منتقلی کا معاملہ:وفاق اور سندھ حکومت میں ٹھن گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) تین سرکاری  ہسپتالوں کے معاملے پر وفاق اور سندھ حکومت میں ٹھن گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی کے جناح ہسپتال،  این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ  کو بورڈ آف گورنرز کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سندھ سے 2 نام مانگے گئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت نے بتایاہےکہ ہسپتالوں کی وفاق کو منتقلی کا معاملہ عدالتوں میں ہے اورہسپتالوں کی منتقلی پیچیدہ مسئلہ ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ  وفاق کی جانب سے سندھ سے نام مانگے گئے ہیں لیکن وزیرصحت سندھ نے وفاق کو نام دینے سےانکار کردیا ہے۔