لندن:ڈکیتی مزاحمت پر پاکستانی نوجوان گھر کی دہلیز پر قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لندن کے علاقے والتھم اسٹور میں اٹھارہ سالہ پاکستانی نوجوان حسین چودھری گھر کی دہلیز پر چاقو سےحملے سے جاں بحق ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق دو نوجوان ڈیزائنر جیکٹ خریدنے کے بہانے آئے اور ڈکیتی کی کوشش کی ، مزاحمت کرنے پرحسین چودھری پرچاقو سےحملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔شور کی آواز پر حسین چودھری کی والدہ باہر آئیں ،اس دوران ملزم اپنے مقصد میں کامیاب ہو چکے تھے ۔حسین اپنے ہی گھر کی دہلیز پر اپنی والدہ کے سامنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حسین سویس یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کر رہا تھا اور آمدن کے لئے فیملی کے ساتھ مل کر آن لائن ڈیزائنر جیکٹس فروخت کرتا تھا، چاقو کے وار کرنے والے دونوں نوجوان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ۔