وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر ردوبدل کاامکان ، فیصل واوڈا کو دوبارہ وزارت ملنے کاامکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر ردوبدل کا امکان ہے، پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو دوبارہ وزارت ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلیوںکاامکان ہے،وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کافیصلہ کیاہے،اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کو 2 وزارتیں جبکہ ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں وزیر مملکت کا ایک اورقلمدان ملنے کاامکان ہے ۔
بلوچستان سے سینیٹرسرفراز بگٹی، سینیٹر کہدہ بابر،سرداراسرارترین وزارت کیلئے مضبوط امیدوارہیں دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان سے فیصل سبزواری کو وزیر مملکت بنائے جانے کاامکان ہے۔
ذرائع کامزید کہناہے کہ بیرسٹر علی ظفر اور فیصل واوڈا کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے ،وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے ۔