آرمی چیف سے سری لنکن اور بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈرز کی ملاقاتیں

Mar 19, 2021 | 19:17:PM
آرمی چیف سے سری لنکن اور بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈرز کی ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن چیف آف ڈیفنس سٹاف نے ملاقات کی، دونوں حکام میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے مابین فوجی تعاون میں وسعت پر بھی تفصیلی گفتگوہوئی،جنرل سلوا نے افغان امن عمل سمیت علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا، جنرل سلوا نے کہاکہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین باہمی تعلقات میں مزید وسعت لائی جائے گی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن چیف آف ڈیفنس سٹاف نے یادگار شہدا پر حاضری دی اورپھولوں کی چادر چڑھائی،اس موقع پر پاک افواج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل سلوا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
دریں اثنا بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیااورآرمی چیف جنرل باجوہ سے ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی ،علاقائی سکیورٹی اورافغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہاکہ پاکستان بحرین کیساتھ سفارشی دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں حکام نے خطے میں امن و سکیورٹی کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا،بحرینی کمانڈر نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو تعریف کی۔