(24نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سابق رہنما حافظ حسین احمد کاکہناہے کہ پی ڈی ایم کی 9 جماعتیں حکومت گرانا چاہتی ہیں تو اسمبلیاں چھوڑ دیں۔
سابق رہنما جے یو آئی حافظ حسین احمد کاکہناہے کہ پی ڈی ایم نے اپنی ناکامیوں کا ملبہ پیپلزپارٹی پر ڈال دیا ،پی ڈی ایم نے عوام کی عدم دلچسپی پر رینٹل مارچ کواستعفوں سے جوڑ دیا ،ان کاکہناتھا کہ استعفے اورلانگ مارچ دو الگ آپشن تھے، سازش کے تحت یکجا کردیاگیا۔
پی ڈی ایم جماعتیں حکومت گرانا چاہتی ہیں تو اسمبلیاں چھوڑ دیں، حافظ حسین احمد
Mar 19, 2021 | 20:30:PM