اسلام آباد میں کورونا کے وار تیز،انتظامیہ نے بڑی پابندیاں لگا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے کے باعث ضلعی انتظامیہ نے ہفتہ اور اتوار ریسٹورنٹس میں ان ڈور اور آﺅٹ ڈور کھانا کھانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹو ں میں 747 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جو یومیہ کیسز کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے جس کے بعد اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے ہنگامی اقدامات کئے گئے ۔
اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے ہفتہ اور اتوار ریسٹورنٹس میں ان ڈور اور آﺅٹ ڈور کھانا کھانے پر پابندی بھی عائد کردی ہے جبکہ ہفتہ او راتوار و دیگر تجارتی سرگرمیوں پر بھی پابندی ہو گی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
اسلام آباد انتظامیہ نے شہریوں سے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ کورونا کی نئی لہر انتہائی خطرناک ہے لہذا شہری اپنے ساتھ دوسروں کا خیال رکھیں۔