رواں ہفتے مہنگائی کی شرح کیا رہی؟ ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی،جس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 19 فیصد کمی ہوئی،مہنگائی کی شرح کمی کے بعد 13اعشاریہ 21 فیصد پر آ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 20 میں استحکام رہا، رواں ہفتے ٹماٹر 7 روپے 72 پیسے ،گھی ایک روپے 63 پیسے فی کلو مہنگا ہوا،اسی طرح دال ماش ایک روپیہ 86 پیسے، چینی 7 پیسے فی کلو مہنگی ہو گئی جبکہ کیلا 2 روپے 38 پیسے، انڈے 2 روپے 13 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر آلو 46 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، حالیہ ہفتے آٹا، دہی، مٹن، بیف کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کاکہناہے کہ ایک ہفتے میں مرغی 16 روپے 95 پیسے فی کلو سستی ہوئی، لہسن 8 روپے 49 پیسے، پیاز ایک روپیہ 37 پیسے ، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 9 روپے 59 پیسے سستا ہوا، حالیہ ہفتے دال مسور، دال مونگ، تازہ دودھ، دال چنا کی قیمتیں بھی کم ہوئیں ۔