ن لیگ کے استعفوں کاوقت آیا تو اس میں بھی دراڑ پڑےگی ،شیخ رشید

Mar 19, 2021 | 22:16:PM

(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہناہے کہ ن لیگ کے استعفوں کاوقت آیا تو اس میں بھی دراڑ پڑے گی ،مجھے پورایقین ہے ن لیگ کے بھی سب لوگ استعفے نہیں دیں گے، مجھے اب استعفے آتے نظر نہیں آرہے۔ لانگ مارچ شاید عید کے بعد ہو،ان کی تو تقریریں بھی نہیں بدل رہیں، یہ آخر کس چیز پر اکٹھے ہوئے تھے؟
شیخ رشید نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے واضح طور پر کہاآپ بڑھ چڑھ کر کارکردگی دکھائیں،وزیراعظم نے کہاکہ ڈھائی سال گزر گئے ہم نے کام کرکے دکھانا ہے،وزیراعظم چاہتے ہیں عوامی مسائل حل کئے جائیں ، وزیراعظم نے تمام وزراکو کارکردگی بہتر کرنے کا کہاہے،شیخ رشید نے کہاکہ وزارت داخلہ کو سب سے زیادہ پریشانی تھی کہ لانگ مارچ سے کیسے نمٹنا ہے، مجھے تو پی ڈی ایم کی گیارہ جماعتوں کے ناموں کا بھی نہیں پتہ ۔
ان کاکہناتھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ووٹ کبھی ایک نہیں ہوسکتا، وزیراعظم اب ٹکراﺅ کی سیاست کی طرف نہیں جانا چاہتے، ہمیں بھی وزیراعظم نے درمیانی راستہ اختیار کرنے کاکہاہے ،جو لوگ سمجھتے ہیں عمران خان زمینی حقائق سے واقف نہیں تووہ غلط ہیں ،معیشت کو بری طرح لوٹاگیا، عمران خان کو ساری توجہ معیشت پر دینا پڑی۔

مزیدخبریں