(24 نیوز)ایس او پیزکی خلاف ورزی پر کئی دکانیں اور شادی ہالز سیل کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق صرف لاہور شہر ہی کی با ت کی جا ئے تو حفاظتی انتظامات کی خلاف ورزی پر انتظامیہ نے 45 دکانیں اور شادی ہال سیل کردئیے ہیں۔
اسی طر ح ملتان میں انتظامیہ نے کورونا وائرس کی خلاف ورزی پر 6 دکانیں، 3 شادی ہالز سیل کیے اور 9 بسوں پر جرمانہ عائد کردیا۔دوسری طرف وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے ہفتے اور اتوار کو بازار اور ریسٹورنٹس مکمل بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان دنوں کے دوران صرف کھانے پینے کی اشیاء، دودھ، سبزی اور گوشت کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔جس کا با قا عدہ اعلان کر دیا گیا ہے ۔
انتظامیہ کا مو قف ہے کہ کورونا وائرس کے ایس او پیز میں ماسک پہنیں، ہاتھ سینیٹائز کریں اور فاصلہ برقرار رکھیں اصولوں کی خلاف ورزی پر مختلف شہروں کی انتظامیہ حرکت میں آئے گی۔جس کا خمیا زہ بھی بھگتنا پڑے گا۔