این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے لئے ای سی پی کا اہم اقدام

Mar 19, 2021 | 23:19:PM
 این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے لئے ای سی پی کا اہم اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے انتخاب کا پرامن انعقاد یقینی بنانے کیلئے فوج کی تعیناتی کا خط لکھ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آر او ندیم حیدر کی جانب سے صوبائی الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر کہا گیا ہے کہ این اے 249 انتہائی حساس علاقوں پر مشتمل ہے۔ اس حلقے میں پرامن انتخاب کے انعقاد کیلئے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی ضروری ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔
خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں این اے 249 سے تحریک انصاف کے فیصل واوڈا نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو شکست دی تھی۔ گزشتہ دنوں فیصل واوڈا نے اپنی اس نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہاں 29 اپریل کو ضمنی انتخاب کا اعلان کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے امجد آفریدی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔جس کے بعد اس حلقے میں کا نٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔