(24 نیوز)حکومت نے بجلی صارفین پر سرچارجز لگانے کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس کی منظوری لے لی گئی۔
ذرائع کے مطابق حکومت کو ایک روپے 40 پیسے فی یونٹ تک سرچارجز لگانے کا اختیار ہوگا، حکومت بجلی کی قیمت کے 10 فیصد تک سرچارج لگاسکے گی، ڈسکوز کی ریونیو ضروریات کے 10 فیصد تک سرچارج عائد ہوسکے گا۔
حکومتی اقدام سے بجلی صارفین پر تقریبا ًڈیڑھ سو ارب روپے کا سالانہ اضافی بوجھ پڑے گا،ذرائع کاکہناہے کہ بجلی سسٹم کو سالانہ 1400 ارب روپے کا ریونیو درکار ہے، سرکلر ڈیٹ کے حل کیلئے سرچارجز لگانا ضروری ہے۔
حکومت کا بجلی صارفین پر سرچارجز لگانے کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ
Mar 19, 2021 | 23:36:PM