سپرپاور کے صدر جوبائیڈن کے سیڑھیوں سے گرنے کی ویڈیو وائرل

Mar 19, 2021 | 23:45:PM
سپرپاور کے صدر جوبائیڈن کے سیڑھیوں سے گرنے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) دنیا کی سپر پا ور کہلانے وا لے ملک امریکہ کے صدر جوبائیڈن ایک نہیں دو مرتبہ لڑکھڑا گئے۔ ائیر فورس ون کے جہاز کی سیڑھیوں پر گرنے کی ویڈیو وا ئرل ہونے سے سو شل میڈیا پر نیا محا ذ کھل گیا۔
تفصیلات کے مطابق  ویڈیو میں صدر جوبائیڈن کو ایک سے زائد مرتبہ سیڑھیوں پر گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،تاہم اس دوران ان کو کوئی چوٹ نہیں آئی ،گرنے کے بعد وہ خود ہی دوبارہ اٹھ کر جہاز تک پہنچے۔

واضح رہے کہ جوبائیڈن امریکی تاریخ میں سب سے عمررسیدہ صدر ہیں۔ ان کی عمر 75 سال سے زائد ہے۔سوشل میڈیا صا رفین تبصرے کر رہے ہیں کہ جو خود کو نہیں سنبھال سکتا وہ پو ری دنیا کو کیسے کنٹرول کرے گا۔تاہم کئی صا رفین کا کہنا ہے کہ یہ تو آنے والا وقت ہی بتا ئے گا کیونکہ اولڈ از گولڈ۔