پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی کو دھمکیاں ملنے لگیں

Mar 19, 2022 | 01:35:AM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نورعالم خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

نور عالم خان نے دھمکیوں والے میسجز کے سکرین شارٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے اور کہا کہ دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ جو بینظیربھٹواوربشیربلور کے ساتھ ہوا، وہی تمھارے ساتھ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مجھے دھمکی دی جا رہی ہے کہ تمہارے اور تمہارے 3 بیٹوں کےساتھ یہی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے کچھ ہوا تو موجودہ قیادت ذمہ دارہوگی۔خیال رہے کہ نور عالم خان پی ٹی آئی کے منحرف ہونے والے ارکان میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، وزیر اعظم عمران خان کو جرمانہ

مزیدخبریں