(ویب ڈیسک)جس طرح نیند کی کمی ہمارے لئے نقصان دہ ہے، اسی طرح نیند کی زیادتی بھی ہمیں نقصان پہنچا سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق 9 گھنٹے سے زیادہ سونا موٹاپے کا شکار بنا سکتا ہے۔ زیادہ نیند جسم کی غذا کو سٹور کرنے اور کیلوریز کو جلانے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔دن کے اوقات میں زیادہ سونا دماغ کو بوڑھا کردیتا ہے جس کے باعث کم عمری میں ہی الزائمر ہونے کا خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔
ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ سونے اور امراض قلب میں گہرا تعلق ہے، زیادہ سونے والے افراد میں امراض قلب میں مبتلا ہونے کا امکان 28 فیصد بڑھ جاتا ہے، زیادہ نیند آنا ذیابیطس کی بھی علامت ہوسکتی ہے کیونکہ ذیابیطس کے مریض تھکن اور غنودگی محسوس کرتے ہیں۔
طویل وقت تک بستر پر رہنا کمر اور گردن کے درد میں اضافے کا سبب بھی بن سکتا ہے کیونکہ اس سے کمر اور گردن کے مسلز کافی دیر تک غیر آرام دہ حالت میں رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری