امریکا نے بھارت کو خبردار کردیا

Mar 19, 2022 | 09:55:AM
امریکی صدر ، بائیںن
کیپشن: نریندر مودی اور جوبائیڈن فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا نے روس کیساتھ تجارتی تعلقات پر بھارت کوخبر دار کرتے ہوئے کہا کہ روس سے سستے داموں تیل خریدنا بھارت کو تاریخ کے غلط سائیڈ پر کھڑا کردے گا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی نے کہا ہے کہ اگرچہ تیل کی خریداری امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں تاہم اس کے اثرات غلط مرتب ہوں گے ۔ ترجمان وائٹ ہاوس نے بھارت کو مشورہ دیا کہ یوکرین کے معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرے کہ وہ کہاں اور کس کے ساتھ کھڑا ہے، تاریخ میں روس کی حمایت ایک فوجی حملے کی حمایت کرنے کے مترادف ہوگی۔
واضح رہے کہ بھارتی آئل فرم  نے روس سے 30 لاکھ بیرل خام تیل نہایت ارزاں قیمتوں پر خریدا ہے جب کہ بھارت بڑی تعداد میں جنگی ساز و سامان بھی روس سے خریدتا ہے۔ مودی حکومت یوکرین پر روس حملے پر خاموش ہے عالمی برادری بھارت سے بارہا مطالبہ کرچکی ہے کہ اپنا موقف واضح کرے مگر بھارتی حکومت نے چپ سادھ لی ہے ۔ سلامتی کونسل میں روس کیخلاف قرار داد میں بھی بھارت نے خود کو علیحدہ کرلیا تھا متحدہ عرب امارات چین اور بھارت نے روس کیخلاف ووٹ دینے سے انکار کردیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرین کے مئیر کو 9 گرفتار روسی فوجیوں کی رہائی کے بدلے آزاد کر دیا گیا