موسم کی پھر کروٹ ۔ٹھنڈی ہوائیں۔ بادل بھی برسیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں تیز آندھی اور ژالہ باری کیساتھ بارش کا امکان جبکہ ملک کے وسطی او رجنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر وسطی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے آندھی تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان ،چترال، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
سرگودھا، سیالکوٹ، گجرات اور لاہورمیانوالی، خوشاب، حافظ آباد ، گوجرانوالہ میں گرج چمک کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا،خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
دیر، چترال، سوات، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے، ہری پور، مردان، پشاور، صوابی، کرم اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا،دن کے درجہ حرارت معمول سے05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری۔فی یونٹ کتنی سستی ؟
بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا، دن کے درجہ حرارت معمول سے 05سے07ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہیں گے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے ،تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کامنحرف ارکان اسمبلی کیخلاف بڑا فیصلہ