امریکی صدر کی چینی ہم منصب کو دھمکی آمیز ویڈیو کال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے حوالے سے امریکی صدر نے ویڈیو لنک کے ذریعے چینی ہم منصب سے بات چیت کی اورچینی صدر کو خبردار کیا کہ یوکرین میں فوجی کارروائی کے معاملے پر روس کا ساتھ دینے پر بھاری نتائج بھگتنا ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق چین کے صدر شی چن پنگ اور امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے درمیان ویڈیو لنک رابطہ ہوا ، جس میں صدر بائیڈن نے اپنے چینی ہم منصب پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین حملے پر روس کے خلاف مغربی دباو میں شامل ہوں۔دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ویڈیو لنک پر دو گھنٹے بات چیت ہوئی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ روس کی طرح امریکا چین پر بھی پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔
اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ یوکرین کے بحران پر امریکا اور نیٹو روس سے مذاکرات کریں۔ چینی صدر نے کہا کہ روس پر پابندیاں رہیں تو عالمی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا نے بھارت کو خبردار کردیا