معروف اداکار چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جاپان کے معروف اداکار اکیرا تاکارڈا 87 سال کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڈزیلا فلم میں اپنے کردار اور وائس اوور کے کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے جاپانی اداکار نمونیا کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے ،گوڈزیلا فرنچائز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اکیرا تاکارڈا کے انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا ، امید ہے ان کی یاد گاڈزیلا کے بہت سے مداحوں کی زندگیوں کیلئے متاثر کن ثابت ہو گی۔
انہوں نے 1954 میں بننے والی اصل گاڈزیلا فلم میں ہیڈیٹو اوگاٹا نامی ملاح کا کردار ادا کیا جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
خیال رہے کہ اداکاراکیرا تاکارڈا 1934 میں کوریا میں پیدا ہوئے اور چینی صوبے منچوریا میں پلے بڑھے جو اس وقت جاپان کا حصہ ہے، انہہیں 1945 میں ایک سوویت فوجی نے پیٹ میں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا تھا جب جاپان کو عالمی جنگ میں شکست کا سامنا تھا، جاپانی اداکار نمونیا سے لڑتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈین گانے پر طالبات کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل