روسی فوج کے میزائل حملے میں معروف اداکارہ ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی فوج کے میزائل حملے کے نتیجے میں ایوارڈ یافتہ یوکرینی اداکارہ اوکسانا شویتس چل بسیں۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایوارڈ یافتہ اداکارہ اہل خانہ کے ہمراہ جس عمارت میں رہائش پذیر تھیں، اس پر روس کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا، جس کے باعث اوکسانا شویتس بھی ہلاک ہوگئیں۔
اوکسانا شویتس یوکرین کی معروف اداکارہ تھیں ،انہوں نے نہ صرف یوکرینی ٹی وی بلکہ فلموں اور تھیٹرز میں بھی کام کرکے شہرت حاصل کی۔ ان کی شاندار اداکاری کے باعث متعدد ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔
اس سے قبل 7 مارچ کو یوکرینی اداکار و پروڈیوسر پاشا لی بھی روسی حملے میں ہلاک ہو گئے تھے ۔پاشا لی بھی دیگر عام شہریوں کی طرح روسی حملے کے بعد اپنے شہر، علاقے اور ملک کی حفاظت کے لیے جنگ لڑنے کے لیے میدان میں اترے تھے، تاہم محافظ فورس جوائن کرنے کے کچھ ہی دن بعد وہ ہلاک ہوگئے تھے۔
اداکارہ کی ہلاکت پر تھیٹرز سوسائٹی اور اداکاروں نے دکھ کا اظہار کیا جب کہ دنیا بھر کی فنکار برادری نے بھی ان کی ہلاکت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے روس سے حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کا دوست سے 20 کروڑلینے سے انکار ۔ وجہ کیا بنی؟