وفاقی وزرا کا ترین گروپ سے رابطہ۔ بڑی آفر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر دفاع پرویزخٹک نے رات گئےعون چودھری سے رابطہ کرکے انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کردی۔
تفصیلات کےمطابق ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ وزیر دفاع پرویزخٹک نے رات گئے ان سے رابطہ کیا۔عون چوہدری کے مطابق پرویز خٹک نے کہا کہ اہم فیصلے روک لیں ہم جلد اہم پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔
ذرائع کےمطابق عون چوہدری سے گفتگو میں پرویزخٹک نے ترین گروپ سے فوری طور پر انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کردی۔
یہ بھی پڑھیں: امارات میں پہلا روزہ ٖاورعید الفطر کب ہو گی؟محکمہ فلکیات نے بتادیا
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی ترین گروپ کے عون چوہدری سے ٹیلی فونک رابطہ کیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری۔فی یونٹ کتنی سستی ؟