(24 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری اور پرویز خٹک کی جانب سے ترین گروپ کو “سیز فائر”کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چودھری سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے انہیں انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کی۔ٹیلی فونک رابطے میں گروپ اراکین کی ناراضی سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ عون چودھری نے وزیردفاع پرویز خٹک کی جانب سے رابطے کی تصدیق کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ترین گروپ کے ارکان کو منانے کی کوششیں مکمل ناکام ہوچکی ہیں، اور پرویز خٹک اور فواد چودھری کی جانب سے ترین گروپ کو “سیز فائر”کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزرا کا ترین گروپ سے رابطہ۔ بڑی آفر کردی
ذرائع نے بتایا کہ ترین گروپ وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف کئے جانے والے اقدامات پر بھی برہم ہیں اور جہانگیر ترین اپنے گروپ ارکان کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی فیصلے کر چکے ہیں۔
گروپ کی قیادت اور ارکان نے تحریک عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ نہ دینے کا حتمی فیصلہ برقرار رکھا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ تمام ارکان آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کا ٹکٹ نہیں لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:عامرلیاقت سمیت تحریک انصاف کے مزید10 ارکان کاپیپلزپارٹی سے رابطہ
دوسری جانب ترین گروپ کے عون چودھری اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔ جہاں ان کی اپوزیشن کے اہم رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:موسم کی پھر کروٹ ۔ٹھنڈی ہوائیں۔ بادل بھی برسیں گے
ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے ارکان نے آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کا ٹکٹ نہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔