عدم اعتماد ناکام ہونے پر اپوزیشن کا  ’’پلان بی‘‘ کیا ہو گا؟

Mar 19, 2022 | 14:35:PM

(24 نیوز)اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتمادناکام ہونے کی صورت میں  پلان اے کے ساتھ ساتھ  پلان بی بھی فائنل کرلیا ہے۔ 

ذرائع  کے مطابق اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں پلان بی بھی بنا لیا ہے جس پر عمل تحریک کی ناکامی کے بعد کیا جائے گا۔ پلان بی کے سلسلے میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں انتہائی کم وقت میں پھر اقدام اٹھایا جائے گا اور وزیراعظم پر اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے دباؤ بڑھایا جائے گا جب کہ پلان بھی میں حکومتی منحرف ارکان کے استعفے دینے کا بھی آپشن رکھا گیا ہے۔

اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کسی بھی صورت اپنے عہدے پر نہیں رہیں گے، تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں اعتماد کا ووٹ لینے کا قانون و آئینی طریق کار کے مطابق مطالبہ کیا جائے گا۔

صدر مملکت اور اسپیکر قومی اسمبلی کو تحریری طور پر اس معاملے پر آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی وزراکا رابطہ۔ ترین گروپ نے فیصلہ سنا دیا

واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے پلان اے میں فیصلہ کیا تھا کہ وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے ہٹایا جائے گا اور مسلسل دباؤ بڑھایا جاتا رہے گا۔  اپوزیشن کو عدم اعتماد میں کامیابی کے لئے 172 ارکان پورے کرنے ہیں اور وزیراعظم کو بھی اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے 172 کا ہندسہ پورا کرنا ہوگا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو حالیہ صورتحال میں وزیراعظم کے مستعفی ہونے کی بھی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی وزراکا رابطہ۔ ترین گروپ نے فیصلہ سنا دیا

مزیدخبریں