وزیراعظم عمران خان کا منحرف ارکان کیخلاف بڑا ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)تحریک انصاف نے اپنے14 منحرف اراکین قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کر دئیے۔
تفصیلات کے مطابق متن میں باغی اراکین کو وزیراعظم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔نوٹس نور عالم خان، افضل ڈھاندلا، نواب شیر وسیر، راجہ ریاض ، احمد حسین ڈیہر، رانا قاسم نون، غفار وٹو، باسط بخاری کو جاری کیے گئے۔عامر طلال گوپانگ، خواجہ شیراز، سردار ریاض مزاری، رمیش کمار کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ،رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر اور نزہت پٹھان کو بھی پی ٹی آئی نے شوکاز نوٹس جاری کردئیے۔نوٹس میں کہا گیا کہ منحرف ارکان 26 مارچ 2022 دن دو بجے تک عمران خان کے سامنے پیش نہ ہوئے تو آرٹیکل 63 اے کے تحت کاروائی ہوگی۔
اراکین کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی جائے گی جبکہ 7 روز تک جواب نہ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔خیال رہے کہ شوکاز نوٹسز پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے دستخط کیے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی اجلاس میں منحرف ارکان کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:عدم اعتماد ناکام ہونے پر اپوزیشن کا ’’پلان بی‘‘ کیا ہو گا؟