گورنر اسٹیٹ بینک نے بے گھر افراد کو خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ اب ملک بھر میں کوئی بھی عام آدمی ماہانہ کرائے جتنی قسط دے کر گھر کا مالک بن سکتا ہے، میراگھر میرا پاکستان منصوبے کو کامیاب بنائیں گے۔
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ لاکھوں لوگ ایسے ہیں جن کےلئے گھر بنانا ممکن نہیں، گھر بنانے کے لئے بینک اب لوگوں کو قرض دے رہے ہیں،’’ میراگھر میرا پاکستان‘‘ منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ادارے نے کردار ادا کیا،گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ نجی بینکوں کا مشکور ہوں کہ انہوں نے منصوبے کو آگے بڑھانے کےلئے اہم کردار ادا کیا۔ ہماری کوشش ہے کہ بے گھر افراد کو آسان اقساط پر گھر فراہم کریں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف اداکار چل بسے