وزیراعظم کے بعد وزیراعلیٰ پختونخوابھی اپوزیشن کے ریڈار پرآگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے وزیر اعلی خیبرپختونخواکے خلاف تحریک اعتماد لانے پر مشاورت کی ہے ، اپوزیشن قیادت نے تحریک عدم اعتماد تیار کرنے کی منظوری دے دی،ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپوزیشن قائدین کو45 پی ٹی آئی ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہونے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ایم پی ایز کا بڑا اکثیریتی گروپ پی پی قیادت کے ساتھ شامل ہونے کو تیار ہے،باپ پارٹی کا چار رکنی پارلیمانی گروپ بھی حکومت سے علیحدگی اختیار کر چکا ہے ،تحریک عدم اعتماد آئندہ چند روز میں جمع کروائی جانے کا امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف نے منحرف اراکین کوشوکاز نوٹس جاری کردیئے