کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خوشخبری۔۔ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کورونا کے وار تھمتے ہی کرکٹ شائقین کوبڑی خوشخبری مل گئی ۔ایشین کرکٹ کونسل نے رواں سال ایشیا کرکٹ کپ کرانے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا انعقاد اگست-ستمبر 2022 میں سری لنکا میں ہوگا، ٹورنامنٹ میں ایشیا کی پانچ ٹیمیں (سری لنکا، ہندوستان، پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش )حصہ لیں گی جبکہ چھٹی ٹیم کوالیفائر کے ذریعے ٹورنامنٹ کا حصہ بنے گی ۔ٹورنامنٹ میں شامل ہونے والی چھٹی ٹیم متحدہ عرب امارات، کویت، سنگاپور یا ہانگ کانگ میں سے ایک ہو گی ۔
AGM Update: The ACC Members unanimously decided that the tenure of Mr. @JayShah as ACC President and that of the Executive Board along with its Committees will continue until the 2024 AGM @BCCI @TheRealPCB @BCBtigers @ACBofficials @ThakurArunS pic.twitter.com/ah8FKIQ7D4
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) March 19, 2022
ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ بورڈ کی اہم ترین میٹنگ میں کیا گیا۔اے سی سی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ رواں سال ٹورنامنٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کا فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی ہوگا۔
واضح رہے کہ سری لنکا نے 2020 کے ایڈیشن کی میزبانی کرنی تھی، لیکن کورونا کی وجہ سے ایونٹ کوتاخیر کا شکار ہوکر 2022 میں منتقل کردیا گیا۔ پاکستان جو اصل میں 2022 کے ایشیا کپ کی میزبانی کرنے والا تھا، اب 2023 کے لیے میزبانی کے حقوق حاصل کرچکاہے ۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں سیاسی گہما گہمی ،پاک آسٹریلیا ون ڈے اورٹی ٹونٹی سیریز لاہور منتقل