عوام پر ایک اور بوجھ۔ گاڑیوں کی تھرڈ نمبر پلیٹ متعارف کر وانے کا فیصلہ

Mar 19, 2022 | 16:26:PM
عوام پر ایک اور بوجھ۔ نمبر پلیٹس کی قیمتوں میں اضافہ
کیپشن: نمبر پلیٹس فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب حکومت کا  گاڑیوں کی تھرڈ نمبر پلیٹ متعارف کرا وانے کا فیصلہ، شہریوں سے 1050 روپے وصول کئے جائیں گے ۔

محکمہ ایکسائز نے تھرڈ نمبر پلیٹس لگانے کے لئے پھر سے حکومت سے رجوع کرلیا ۔ گاڑیوں کی تھرڈ نمبر پلیٹ متعارف کرا کے شہریوں سے 1050 روپے وصول کئے جائیں گے ۔تھرڈ نمبر پلیٹ گاڑیوں کی فرنٹ سکرین جبکہ موٹرسائیکلوں کی لائٹ میں چسپاں کی جائے گی۔
تھرڈ نمبر پلیٹ (ار ایف ائی ڈی)کی قیمت 1ہزار 50 مقررکرنے کی سمری بھجوائی گئی ہے۔تھرڈ نمبرپلیٹ میں گاڑی اور موٹرسائیکل اور مالک کاتمام ڈیٹا موجود ہوگا۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں کی چیکنگ ہو گی۔تھرڈ نمبر پلیٹس سے گاڑی کے متعلق تمام تر ڈیٹا ایک چپ میں ہوگا ۔تھرڈ نمبر پلیٹ میں قانونی ترامیم اور کنٹریکٹر سے معاملات طے کرنے کے لئے حکومت سے اجازت لی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے اس پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امارات میں پہلا روزہ اورعید الفطر کب ہو گی؟محکمہ فلکیات نے بتادیا