پلک تیواری کی ہولی پر لی گئی تصاویر تیزی سے وائرل، لاکھوں لائکس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل پلک تیواری نے ہولی کے موقع پر اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔جو تیزی سے وائرل ہو گئیں،تصاویر کو چند گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں نے لائکس کرلیا ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شویتا تیواری اور اداکار راجا چودھری کی بیٹی پلک تیواری نے انسٹا گرام پر اپنی تصویر شئیر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نےاپنے ہاتھوں اور گالوں پر رنگ لگا کر فوٹوشوٹ کروایا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے اس موقع پر سفید رنگ کا کُرتا پہن رکھا ہے، انہوں نے کانوں میں بالیاں پہن رکھی ہیں۔پلک تیواری دلکش انداز میں پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔
View this post on Instagram
پلک تیواری کے بال کھلے ہیں اور وہ دلکش انداز میں کیمرے کی طرف دیکھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔دوسری تصویر میں انہوں نے ہاتھ پھیلائے ہوئے ہیں، ان کے ہاتھ اور گال لال رنگ سے رنگے ہوئے ہیں اور وہ کیمرے کو دیکھ کر خوش ہیں۔تیسری تصویر قریب سے لی گئی ہے۔ تصویر میں وہ V کا نشان بناتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔
تصویریں شیئر کرتے ہوئے پلک تیواری نے لکھا، 'سب کو ہولی مبارک ہو۔ ہولی محبت اور جوش کا تہوار ہے، براہ کرم اسے اپنے آس پاس کے مقامی جانوروں پر بھی پھیلائیں، انہیں کچھ کھانا، پانی یا دودھ دیں، پازیٹیویٹی پھیلائیں۔'پلک تیواری کی تصویریں انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہیں۔اسے 8 گھنٹے میں 113000 سے زیادہ لائکس مل گئے جبکہ اس پر 615 سے زیادہ کمنٹس کئے جا چکے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے ہیپی ہولی، گارجیس، بیوٹی فل، امیزنگ، ہیپی ہولی ٹو یو جیسے کمنٹس کئے ہیں۔ وہیں کئی لوگوں نے ہاٹ، بھی لکھا ہے۔ اداکارہ پلک تیواری کے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مداح ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکارعلی ظفر کی ویڈیو لیک