(نیوز ایجنسی)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما و رکن قومی اسمبلی نورعالم خان سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہوٹل میں دو افراد کی بدتمیزی کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ویڈیو بنانے والے شخص نے نور عالم خان کو دھمکی دی کہ آپ پشاور آئیں میں آپ کو دکھاو¿ں گا۔ آگے سے نور عالم خان نے دھمکی دینے والے شخص سے سوال کیا کہ آپ بتائیں کہ میں نے کیا کیا ہے؟ویڈیو بنانے والا شخص نے دوبارہ دھمکی دی کہ آپ ذرا پشاورحلقے میں آئیں پھر آپ سے بات کرتے ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد کے ہوٹل میں پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما و رکن قومی اسمبلی نورعالم خان سے بدتمیزی کرنے والے اور دھمکیاں دینے والے پی ٹی آئی اوورسیز کینیڈا چیپٹر کے عہدیدار نکلے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی عہدیداروں نے نور عالم خان کی ویڈیو بنا کر انہیں دھمکیاں دیں اور سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا اوورسیز کا کنونشن چند روز قبل اسلام آباد میں ہوا تھا۔ اوورسیز پاکستانیز پی ٹی آئی کے اوور سیز کنونشن میں شرکت کےلئے اسی ہوٹل میں قیام پذیر تھے۔ذرائع کے مطابق ویڈیو بنانے والے دونوں افراد کینیڈین شہری ہیں، ایک کا تعلق پشاور اور دوسرے کا سیالکوٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’گوری میم ‘ کی تصاویر نےسوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا