(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ کے اعتماد پور میں ایک سرکاری خاتون ڈاکٹر نے نوزائیدہ بچی کو منہ سے 7 منٹ آکسیجن دے کر بچالیا۔ خاتون ڈاکٹر کی اس انسانی ہمدردی اور اپنےپیشے سےمحبت کی لازوال ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتون ڈاکٹر نے نومولود کے منہ سے منہ ملاکر سانسیں بھریں اور اس کی سانس کو رکنے نہیں دیا۔ اس دوران حاملہ ماں بچی کی زندگی کی امید میں ڈاکٹر کی طرف دیکھے جا رہی تھی۔ دوسری جانب خاتون ڈاکٹر اس وقت تک کوشش کرتی رہی جب تک نومولود کے رونے کی آواز نہ آئی۔ بالآخر ڈاکٹر کی کوشش سے نومولود کو زندگی مل گئی۔ رپورٹ کے مطابق یہ دل کو چھونے والا واقعہ آگرہ کے اعتماد پور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں پیش ، جہاں خوشبو نامی خاتون نے ایک بچی کو جنم دیا، لیکن نومولود سانس لے پا رہی تھی۔ پھر آپریشن تھیئٹر میں ڈلیوری کرانے والی ڈاکٹر سریکھا چودھری نے مشین کے ذریعے نومولود کو آکسیجن دینے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ناکام رہا۔ اس کے بعد ڈاکٹر سریکھا نے نوزائیدہ کو منہ سے سانس دینا شروع کیا۔موقع پر موجود ہسپتال کا عملہ یہ سب کچھ دیکھ کر حیران رہ گیا۔ ایک سٹاف ممبر نے اس کی ویڈیو بنالی تھی۔ ڈاکٹر سریکھا خون میں لت پت نومولود کو منہ کے ذریعے پمپ کرنے کے ساتھ ساتھ سینے پر بھی پمپ کر رہی تھیں۔ بالآخر ان کی کوششیں رنگ لائیں اور وہ نومولود کو زندگی دینے میں کامیاب ہو گئیں۔
رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ڈاکٹر سریکھا چودھری نے کہا کہ شروع میں نرس نے نومولود کا ابتدائی علاج کیا، لیکن اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ آخر کار میں نے منہ بند کرکے اسے کم از کم7 منٹ تک سانس دینا شروع کیا۔ جس کی وجہ سے ان کی کوششیں رنگ لائیں اور نومولود بچی سانس لینے لگی۔ ڈاکٹر سریکھا کی اس معاملے سے متعلق دو منٹ 50 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ لوگ اس ویڈیو پر بڑے اچھے کمنٹس کرتے ہوئے ڈاکٹر سریکھا کی بہت تعریفیں کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پلک تیواری کی ہولی پر لی گئی تصاویر تیزی سے وائرل، لاکھوں لائکس