طلاق کے بعد طوبیٰ انور مستقبل میں کیا کرنیوالی ہیں؟عامر لیاقت کی سابق اہلیہ نے اپنے پلان بتا دیئے

Mar 19, 2022 | 19:50:PM
طلاق کے بعد، طوبیٰ انور، مستقبل کی منصوبہ بندی، آگاہ کر دیا،
کیپشن: طوبیٰ انور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے طلاق کے بعد سیدہ طوبیٰ انور نے پہلی بار اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی سے لوگوں کو آگاہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق طوبیٰ انور گزشتہ دنوں نجی ٹی وی پر اداکارومیزبان اظفر رحمان کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ طلاق کے بعد ایک بار پھر اپنے اداکاری کے کیریئر پر توجہ دے رہی ہیں۔
طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ ”میری تمام تر توجہ اس وقت اداکاری پر ہے۔ میں شوبز میں نمبر ون ہیروئن بننے کی خواہش مند نہیں ہوں۔ میری خواہش ہے کہ کچھ اچھے پراجیکٹس کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں جگہ بناﺅں۔“ 
رپورٹ کے مطابق طوبیٰ انورابتدا میں عامر لیاقت کے ساتھ ٹی وی سکرین پر نظر آتی تھیں اور انہوں نے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے اداکاری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ڈرامہ سیریل بھڑاس میں درفشاں سلیم، عمر شہزاد اور زوہیب رانا کے ساتھ کام کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پلک تیواری کی ہولی پر لی گئی تصاویر تیزی سے وائرل، لاکھوں لائکس