پینشنرز اور شہدا فیملی کیلئے خوشخبری، قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ

Mar 19, 2022 | 19:52:PM

(24 نیوز)نیشنل سیونگز سنٹر  (قومی بچت مرکز)   کی سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  قومی بچت مرکز کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹس کا شرح منافع 10.32 فیصد سے بڑھا کر 10.92 فیصد کردیا گیا ہے۔پینشنرز ، بہبود اور شہدا سیونگز سرٹیفکیٹس کا شرح منافع 12.24 فیصد سے بڑھا کر 12.72 فیصد کردیا گیا، ریگولر انکم سیونگز سرٹیفکیٹس کا شرح منافع 10.20 فیصد سے بڑھا کر 11.04 فیصد  اور سیونگز سرٹیفکیٹس کا شرح منافع 8.25 فیصد برقرار رہے گا۔نوٹیفیکشن کے مطابق شرح منافع میں اضافے کا اطلاق کردیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلک تیواری کی ہولی پر لی گئی تصاویر تیزی سے وائرل، لاکھوں لائکس

مزیدخبریں