(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے ہدایت جاری کی ہے کہ سندھ ہاؤس جیسا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پرویز خٹک کی اتحادی جماعتوں اور جہانگیر ترین گروپ سے رابطوں اور منحرف ارکان کے رابطوں سے متعلق بریفنگ دی گئی، اور وزیراعظم کو بتایا گیا کہ تین منحرف ارکان نے واپس آنے کےلئے رابطہ کیا ہے جس پر وزیراعظم نے حکومتی ٹیم کو سیاسی رابطے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سےاٹارنی جنرل خالد جاوید نے ملاقات کی، جس میں مختلف قانونی امور پر بھی مشاورت کی گئی، جب کہ اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت پر بریفنگ دی۔ذرائع نے بتایا کہ اٹارنی جنرل نے تحریک انصاف کے کارکنوں کے سندھ ہاؤس واقعہ پر عدالتی تشویش سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ جس پر وزیراعظم نے پارٹی کارکنوں کو اس طرع کے عمل سے روک دیا انہوں نے کہا کہ عدالت کا جو بھی حکم آئے اس پر سختی سے عمل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں۔تحریک عدم اعتماد پرآئین کے تحت عمل ہونا چاہئے۔سپریم کورٹ ۔ سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری
سندھ ہاؤس جیسا واقعہ دوبارہ نہ ہو ۔ وزیراعظم کی کارکنوں کو ہدایت
Mar 19, 2022 | 20:12:PM