(24 نیوز) کراچی میں غیر ملکی وی لاگر کو ساحل پر ہراساں کرنے والے تینوں گھڑ سواروں کو حراست میں لے لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ویو ساحل پر غیر ملکی وی لاگر سے گھڑ سواری کے دوران 3 گھڑ سواروں سے پانچ ہزار روپے کا تقاضہ کیا تھا، اس موقع پر وی لاگر ڈیل فلپ نے وڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔ یہ وڈیو جب وائرل ہوئی تو اس کے بعد کراچی کے تھانے درخشاں کی پولیس نے تینوں گھڑ سواروں کو حراست میں لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پلک تیواری کی ہولی پر لی گئی تصاویر تیزی سے وائرل، لاکھوں لائکس