نامناسب الفاظ کا استعمال ، رمیش کمار نے شہباز گل کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

Mar 19, 2022 | 20:20:PM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے باغی ایم این اے رمیش کمار نے شہباز گل کو لیگل نوٹس بھجوادیا ۔
رامیش کمار نے وکیل ثاقب جیلانی کی وساطت سے لیگل نوٹس بھیجا ،نوٹس کے متن میں کہاگیا ہے کہ شہباز گل نے پنجاب میں ادویہ بارے بے بنیاد الزامات عائد کئے، شہباز گل نے ٹی وی چینل کے پروگرام میں نامناسب الفاظ کا استعمال کیا ،نوٹس میں مزید کہاگیا ہے کہ شہباز گل 15روز میں معافی مانگیں ، شہباز گل نے معافی نہ مانگی تو 10کروڑ روپے ہتک عزت کا دعوی دائر کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق کے بعد طوبیٰ انور مستقبل میں کیا کرنیوالی ہیں؟عامر لیاقت کی سابق اہلیہ نے اپنے پلان بتا دیئے

مزیدخبریں