مسلم لیگ (ن) کی پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کےلئے تیاریاں ۔ مریم اور حمزہ قیادت کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کےلئے تیاریاں تیز کر دیں،ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور ذیلی ونگز کو کارکنوں اور عوام کو متحرک کرنے اور لانگ مارچ میںان کی شرکت یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئیں، مریم نواز اور حمزہ شریف صوبائی دارالحکومت لاہور سے 20ہزار سے زائد کارکنوں کے ہمراہ روانہ ہوں گے جبکہ راستے میں آنے والے اضلاع سے کارکن لانگ مارچ کا حصہ بنتے جائیں گے۔
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی زیر صدارت ماڈل ٹاﺅن میں اہم اجلاس ہوا جس میں پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی ،ٹکٹ ہولڈرز سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں لانگ مارچ میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیااور اس کے لئے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز کے علاوہ پارٹی کے ذیلی ونگز کے عہدیداروں کو بھی کارکنوں کو متحرک کرنے اور ان کی لانگ مارچ میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔
قائدِ حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی
— PML(N) (@pmln_org) March 19, 2022
حمزہ شہباز شریف کی صدارت میں پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے اجلاس۔
اجلاس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز، پارٹی ٹکٹ ہولڈر، مئیر اور ڈپٹی مئیر کی شرکت۔
اجلاس میں لانگ مارچ میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ pic.twitter.com/ErXN6rGfZP
حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کو بھی لانگ مارچ کے کارواں میں شریک کرنے کے لئے قائل کیا جائے اور اس کے لئے ان سے رابطے بڑھائے جائیں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقہ میں پارٹی ورکرز کو متحرک کریں،ڈویژن اور ضلعی عہدیدار آج اتوار تک لانگ مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں، لانگ مارچ کا قافلہ چوبیس مارچ کی رات گوجرانوالہ میں قیام کرے گا ۔حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام حکومت سے تنگ آ چکے ہیں،اب اس حکومت کا گھر جانا نوشتہ دیوار ہے ،حکمرانوں سے ملک کونااہلی اور کرپشن کی دلدل میں ڈبونے کا حساب لینے کا وقت آ چکا ہے، اپوزیشن آئین اور قانون کے مطابق کٹھ پتلی وزیراعظم کو ہٹائے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔عمران آپ اکثریت کھو چکے ۔اب اقتدار سے چپکے رہنے کا کیافائدہ۔؟۔مریم نواز