اپوزیشن باتیں کم اورعدم اعتماد میں ہارنے کی تیاری کرے،اوآئی سی کانفرنس کی حفاظت، حکومت اور افواج کی ذمہ داری ہے، وزیر داخلہ
(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی میں دھرنے اور او آئی سی کانفرنس کے حوالے شہباز شریف۔مولانا فضل ار حمان اور بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس کے جواب میں اپوزیشن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ او آئی سی کانفرنس ان کا باپ بھی خراب نہیں کرسکتا۔
ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن باتیں کم اورعدم اعتماد میں ہارنے کی تیاری کرے،اوآئی سی کانفرنس کی حفاظت، حکومت اور افواج کی ذمہ داری ہے۔ اوآئی سی کو سبوتاژکریں گے تو سارا سسٹم سبوتاژہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہارکی وجہ سے ڈرامہ کرنا چاہتے ہیں، بلاول ذہنی پستی کا شکارہیں، اپوزیشن کوپتا چل گیا ہے کہ ان کے بندے نہیں نکل رہے،یہ عدم اعتماد میں ہاریں گے، یہ ہارنے کی تیاری کریں، اوآئی سی کانفرنس کو سبوتاژ نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں۔عدم اعتماد کیلئے پیر کی ڈیڈ لائن،دیکھتے ہیں آپ او آئی سی کی کانفرنس کیسے کرتے ہیں؟بلاول بھٹو کی دھمکی
او آئی سی کانفرنس کسی کا باپ بھی خراب نہیں کرسکتا۔شیخ رشید
Mar 19, 2022 | 20:52:PM