”پارٹی کے اندر کسی اور رہنما کو سامنے لایا جائے “فوادچودھری بانی رہنما نجیب ہارون پر برس پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون پر بر س پڑے ۔
گزشتہ روزنجیب ہارون نے بھی عمران خان سے وزارت عظمیٰ کی قربانی مانگی تھی اور کہا تھاکہ پارٹی کے اندر کسی اور رہنما کو سامنے لایا جائے جس پر پارٹی اور اتحادیوں کا اتفاق ہو اور لوگوں کی جو شکایات ہیں ان پر توجہ دی جائے۔
فواد چودھری کا کہنا تھاکہ نجیب ہارون جذباتی آدمی ہیں وہ ایسی بات کررہے ہیں، مائنس عمران پی ٹی آئی کیا ہے؟ فواد چودھری کا کہنا تھاکہ نجیب ہارون کوبتائیں عمران خان نہ ہو تو آپ کے گھروالے بھی آپ کوووٹ نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نامناسب الفاظ کا استعمال ، رمیش کمار نے شہباز گل کو قانونی نوٹس بھجوا دیا