لڑکی ہو گی یا لڑکا؟ پاپ گلوکارہ ریحانہ کس کی شاپنگ کرتی پکڑی گئیں ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) پاپ سٹار ریحانہ جلد ہی اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے جارہی ہیں۔ ریحانہ اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد کے حوالے سے میڈیا کی سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔حال ہی میں انکشاف ہوا تھا کہ ریحانہ جلد بچے کی ماں بنے والی ہیں۔ اب وہ اپنے اسٹائلش لُکس کے ساتھ میٹرنٹی کے فیشن کے گولز دیتی نظر آ رہی ہیں۔
غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر آئے روز ان کے لکس چھائے رہتے ہیں۔ ریحانہ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔دوسری جانب ہر کوئی یہ جاننے کے لئے بے چین ہے کہ ریحانہ بیٹی کو جنم دینے والی ہیں یا بیٹے کو۔اب ریحانہ کے شاپنگ بیگ سے انکشاف ہوا ہے کہ وہ کس کو جنم دینے والی ہیں۔ حال ہی میں ریحانہ کو لاس اینجلس میں شاپنگ کرتے دیکھا گیا۔ ریحانہ ایک سٹور میں بچوں کے کپڑوں کی خریداری کر رہی تھیں۔ اس کی تصویریں سامنے آئی ہیں۔ ریحانہ نے خریداری کے دوران نیلے رنگ کی سویٹ شرٹ اور گرے منی اسکرٹ پہنی تھی۔ انہوں نے ہائی ییل اور اونچی پونی ٹیل کے ساتھ اپنا لک مکمل کیا ہے۔ جس میں وہ بہت سٹائلش لگ رہی تھیں۔ ان تصاویر میں ریحانہ کو بچی کے کپڑے لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ تصاویر سامنے آتے ہی مداح یہ قیاس لگا رہے ہیں کہ پاپ سٹار بیٹی کو جنم دینے والے ہیں۔ لیکن، یہ قیاس آرائیاں کتنی درست ثابت ہوتی ہیں، یہ ریحانہ کی ڈلیوری کے بعد ہی پتہ چلے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پلک تیواری کی ہولی پر لی گئی تصاویر تیزی سے وائرل، لاکھوں لائکس